Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معصوم بے گناہ فلسطینی عورتوں، بچوں، نوجوانوں اور عوام کا قتل عام بند کروائیں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایس او ایس خط


معصوم بے گناہ فلسطینی عورتوں، بچوں، نوجوانوں اور عوام کا قتل عام بند کروائیں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایس او ایس خط
 Posted on: 7/11/2014
معصوم بے گناہ فلسطینی عورتوں، بچوں، نوجوانوں اور عوام کا قتل عام بند کروائیں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایس او ایس خط
فلسطینی علاقوں میں میزائلوں اور دیگر مہلک بموں کی بارش کو فی الفور رکوائیں۔ الطاف حسین کا بان کی مون کو خط
انسانی حقوق کے علمبردارتمام اسلامی وغیراسلامی ممالک فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور انداز میں آوازاحتجاج بلندکریں ۔الطاف حسین کابیان
سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کوقائل کیاجائے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے بمباری اورگولہ باری کے بجائے بات چیت کا ذریعہ اپنائیں۔ الطاف حسین
اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت پر الطاف حسین دلی صدمہ اور افسوس کا اظہار
شہیدوں کے لواحقین ، زخمیوں اور بے گھرہونے والے فلسطینی عوام سے الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
لندن۔۔۔11 جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک ایس او ایس SOS خط تحریر کیاہے جس میں ان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ معصوم بے گناہ فلسطینی عورتوں ، بچوں، نوجوانوں اورعوام کاقتل عام بندکروائیں اوربین الاقوامی اصولوں کے تحت اسرائیل کوپابندکریں کہ وہ ہوائی جہازوں،ٹینکوں اوردیگرمہلک ہتھیاروں کے ذریعے فلسطینی علاقوں میں میزائلوں اور دیگرمہلک بموں کی بارش کوفی الفوررکوائیں تاکہ فلسطینی عوام شہید ہونے والوں کی تدفین ،زخمیوں کی خبرگیری اوربے گھرہوجانے والے افراد کی دیکھ بھال کرسکیں اور انہیں ضروری امدادفراہم کرسکیں۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے علمبردارتمام اسلامی وغیراسلامی ممالک سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور اندازمیں آوازاحتجاج بلندکریں اور تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کوقائل کریں کہ وہ شکایات اورمسائل کے حل کے لئے بات چیت کاذریعہ اپنائیں نہ کہ کسی قسم شکایت کاجواب بمباری اور گولہ بارود سے دیاجائے جس کاخمیازہ معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کوبھگتناپڑے۔ جناب الطا ف حسین نے اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت پردلی صدمہ اورافسوس کااظہارکیا اور شہیدوں کے لواحقین ، زخمیوں اور بے گھرہونے والے فلسطینی عوام سے دلی ہمدردی کااظہارکیا اوراللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کوہرقسم کی مشکلات سے نجات دلائے اوران کے تمام دیرینہ جائزمطالبات کوپورافرمائے۔

4/25/2024 1:45:10 AM