Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
 Posted on: 7/11/2014
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر گفتگو، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
یوسف رضاگیلانی نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا
قائدتحریک الطاف حسین نے یوسف رضاگیلانی سے انکے صاحبزادے کی عدم بازیابی پر اپنی تشویش کااظہار کیا اور صاحبزادےکی جلد بازیابی کیلئے دعابھی کی
آپ نے جنرل پرویزمشرف کے بارے میں جو حقائق بیان کئے ہیں وہ درست ہیں۔الطاف حسین کی یوسف رضاگیلانی سے گفتگو
سچائی بیان کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔الطاف حسین کی یوسف رضاگیلانی سے گفتگو
لندن۔۔۔10 جولائی 2014ء
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اوران سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔سابق وزیراعظم نے قومی امورکے بارے میں جناب الطا ف حسین کے تبصروں اورخیالات کونہایت مثبت اور درست قراردیا۔ جناب الطاف حسین نے بھی یوسف رضاگیلانی کے لئے نیک جذبات کا اظہارکیا اورکہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کرملک اورجمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے یوسف رضاگیلانی سے ان کے صاحبزادے کے اغوااورکافی عرصہ گزرجانے کے باوجود بازیاب نہ کئے جانے پر اپنی تشویش کااظہار کیااور ان سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے کی جلد بازیابی کیلئے دعابھی کی۔ جناب الطاف حسین نے جنرل پرویزمشرف کے بارے میں آج حقائق بیان کرنے پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمیشہ سچائی سے کام لیتے ہیں اورآپ نے آج بھی جوحقائق بیان کئے ہیں وہ درست ہیں اور میں آپ کوسچائی بیان کرنے پرخراج تحسین پیش کرتاہوں

4/25/2024 2:25:13 AM