Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے فوج سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ پوری قوم مشکل اورکڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹرسلیم دانش ،سہیل خانزادہ


قائد تحریک الطاف حسین نے فوج سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ پوری قوم مشکل اورکڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹرسلیم دانش ،سہیل خانزادہ
 Posted on: 7/11/2014
قائد تحریک الطاف حسین نے فوج سے اظہار یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ پوری قوم مشکل اورکڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹرسلیم دانش ،سہیل خانزادہ
ملک بھر میں نظم ضبط کے تقاضو ں پر اگر کوئی جماعت مکمل طور پر اترتی ہے تو وہ ایم کیوایم ہے
پاکستان انتہا پسند دہشت گردوں کی وجہ سے اندرونی وبیرونی خلفشارکاشکار ہے
ایم کیوایم ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے ،ڈاکٹر سلیم دانش ،سہیل خانزادہ
ایم کیوایم نے ماہ رمضان میں تاریخی اجتماع منعقد کیا جس میں لاکھوں افراد نے بیک وقت
انتہائی نظم وضبط کے ساتھ روزہ افطار کیا
ایم کیوایم برمنگھم اور بریڈ فورڈ یونٹس کے زیر اہتمام علیحدہ علیحد ہ افطار پارٹی سے خطاب
لندن۔۔ 11جولائی 2014ء
ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائز ڈاکٹر سیلم دانش اورجوائنٹ انچارچ سہیل خانزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتہا پسند دہشت گرد وں کی جانب سے ملک کے کونے کونے میں دہشت گردی کے واقعا ت کی وجہ سے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے جبکہ اس برے او رکڑے وقت میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کر کے نہ صرف فوج کے افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ اس عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ ایم کیوایم مشکل اور کڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم برمنگھم اور بریڈ فورڈ یونٹس کے زیر اہتمام علیحدہ علیحد ہ افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ افطار پارٹی میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان اور ان علاقوں میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نظم و ضبط کے تقاضو ں پر اگر کوئی جماعت پورا اترتی ہے تو وہ ایم کیوایم ہے جس نے ماہ رمضان میں ایک تاریخی اجتماع منعقد کیا جس میں لاکھوں افراد نے بیک وقت انتہائی نظم وضبط کے ساتھ روزہ افطار کیا، اس طرح ایم کیوایم نے اپنے ہی ماضی کے ریکارڈ ز کو توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی ،ترقی ،خوشحالی ، اور ملک سے جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ او رمورثی نظام کے خاتمہ کیلئے ایک انقلا ب کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام کو ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہونا ہوگا اور جناب الطاف حسین کے ہاتھوں کو مضبوطی سے تھام کر حق پرستانہ جدوجہد میں شامل ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے غریب ومتوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عام انتخابا ت میں کامیاب کروا کر ایونوں میں بھیجا جو ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔افطارپارٹی سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرکنائزنگ کمیٹی کے راکین ہاشم اعظم ،سہیل زیدی، منظور احمد اورمحمد شفیق نے بھی خطاب کیا ۔


12/3/2016 7:46:02 AM