Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امامیہ اسٹو ڈ ینٹس آرگنائزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات


امامیہ اسٹو ڈ ینٹس آرگنائزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات
 Posted on: 7/9/2014 1
امامیہ اسٹو ڈ ینٹس آرگنائزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ملاقات
جناب الطاف حسین نے ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدو جہد کی ہے، عبد الحسیب
آئی ایس او کے وفد نے مذہبی ہم آہنگی کے لئے الطاف حسین کے کردار کی تعریف کی اور ایم کیو ایم کو یوم القدس میں شرکت کی دعوت دی
کراچی ۔۔۔9جولائی2014ء
امامیہ اسٹو ڈینٹس آرگنائزیشن کے کراچی ڈویژن کے عہدیداران میثم عابدی اور صابر کربلائی کی قیادت میں ابرار مہدی ، محمد عابدی اور فداعباس پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب سے ملاقات کی اورکراچی شہر کی سیاسی صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور ایم کیو ایم کی علماء کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الحسیب نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جدو جہد کی ہے اور ہمیشہ آپس میں پیار ، محبت اور برداشت کے ساتھ رہنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوا یم میں تمام مکاتب فکر ، مذاہب ،فرقوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اتحا د و یکجہتی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ اس موقع امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے وفد نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور ملک سے انتہا ء پسندی کے خاتمے کے لئے جناب الطاف حسین کے کردار کو سراہتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشا ت اور دعائیں کیں ۔ ملاقات کے دوران آئی ایس او کے وفد نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کو یوم القدس میں شرکت کی دعوت دی ۔

12/7/2016 8:24:49 AM