Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیوزویک5جولائی 2014ء کے شمارے میں قائدجناب الطاف حسین کاتفصیلی انٹرویو’’The Right Man‘‘


نیوزویک5جولائی 2014ء کے شمارے میں قائدجناب الطاف حسین کاتفصیلی انٹرویو’’The Right Man‘‘
 Posted on: 7/8/2014 1
نیوزویک5جولائی 2014ء کے شمارے میں قائدجناب الطاف حسین کاتفصیلی انٹرویو’’The Right Man‘‘
شائع ہونے سے پاکستان سمیت دنیابھرمیں نیوزویک کی مانگ میں زبردست اضافہ
محدودتعدادمیں میگزین کی اشاعت کے بعدتمام اسٹالوں سے نیوزویک غائب
لوگ دیوانہ وارنیوز ویک کی تلاش میں اسٹالوں کے چکرلگارہے
میگزین کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ اور نائن زیروپرٹیلی فون،فیکس اورای میل کے ذریعے پیغامات کاتانتا
کراچی:۔۔۔۔08جولائی 2014 
نیوزویک 5جولائی 2014ء کے شمارے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاتفصیلی انٹرویو’’The Right Man‘‘شائع ہونے سے پاکستان سمیت دنیابھرمیں نیوزویک کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیاچکاہے۔ محدودتعدادمیں میگزین کی اشاعت کے بعداسٹالوں سے نیوزویک غائب ہوگئے جبکہ لوگ دیوانہ وارنیوز ویک کی تلاش میں اسٹالوں کے چکرلگاتے رہے اوران کی جانب سے میگزین حاصل کرنے کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ،ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرٹیلی فون،فیکس اورای میل کے ذریعے پیغامات کاتانتابندھ گیا،قائدتحریک جناب الطاف حسین کا انٹرویو معروف سینئرصحافی بینظیرشاہ نے لیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے ہفتہ روزہ میگزین نیوزویک نے اپنے 5سے 12 جولائی کے شمارے میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کاخصوصی انٹرویو’’THE RIGHT MAN‘‘شائع کیا۔جس کے بعدنہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نیوزویک کے شمارے کی فروخت میں ریکارڈتوڑاضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جس سے اندازلگایاجاسکتاہے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجودہیں جواپنے قائدکاانٹرویوپڑھنے کے لئے دیوانہ وار اسٹالوں کے چکر لگاتے رہے اورمیگزین حاصل کرتے رہے تاہم میگزین کی مقررہ تعدادکے باعث لوگوں کوشدیدمایوسی کاسامناکرناپڑرہاہے اوران کی جانب سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرٹیلی فون کالز ، فیکس اورای میل کے ذریعے رابطہ کرکے میگزین حاصل کرنے کے لئے درخواستیں کی جارہی ہیں۔لوگوں کاکہنا ہے کہ میگزین انتظامیہ کومیگزین کی مانگ میں اضافے کومدنظررکھتے ہوئے اس کی اشاعت میں اضافہ کرناچاہئے تاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے اس اہم انٹرویوکولوگوں تک پہنچ سکے اورلوگ اس کوپڑھ کرحالات سے باخبرہوسکیں۔

12/3/2016 1:48:10 PM