Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بزرگ سیاسی رہنمامعراج محمدخان کی ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے فون پرگفتگو


بزرگ سیاسی رہنمامعراج محمدخان کی ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے فون پرگفتگو
 Posted on: 7/7/2014 1
بزرگ سیاسی رہنمامعراج محمدخان کی ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین سے فون پرگفتگو
مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر دلی مبارکبادپیش کی
شاندارجلسہ عام کے انعقادپر ایم کیوایم کی قیادت اوراسکے کارکنان زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔معراج محمدخان
معراج محمدخان نے جلسہ عام میں قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرکو سراہااور قومی مسائل اوراہم معاملات کو اٹھانے کی تعریف کی
قائدتحریک الطاف حسین نے خرابی صحت کے باوجودجلسہ میں شرکت پر معراج محمدخان کاخصوصی شکریہ ادا کیا اورانکی صحتیابی کیلئے دعاکی

لندن۔۔۔7 جولائی 2014ء
بزرگ سیاسی رہنمامعراج محمدخان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کوگزشتہ روزمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے جناح پارک کراچی میں منعقدہونے والے ایم کیوایم کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر دلی مبارکبادپیش کی ہے۔آج جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے معراج محمد خان نے جلسہ عام کے انتظامات کومثالی قرار دیا اورکہاکہ اس شاندارجلسہ عام کے انعقادپر ایم کیوایم کی قیادت اوراس کے تمام کارکنان زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں۔معراج محمدخان نے جناب الطاف حسین کو جلسہ عام سے ان کی تقریرکوبھی بہت سراہااورتقریرمیں تمام قومی مسائل اوراہم معاملات کو اٹھانے کی تعریف کی۔جناب الطاف حسین نے اپنی علالت اورخرابی صحت کے باوجودجلسہ عام میں شرکت پر معراج محمدخان کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبانائزیشن اوردہشت گردی ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہے اوراس وقت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اوررہنماؤں کوملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ایک آوازہوکر مسلح افواج کاساتھ دیناچاہیے۔ معراج محمدخان نے کہاکہ طالبانائزیشن کے مسئلہ پر آپ نے پہل کرتے ہوئے آوازاٹھائی اوردہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہدکی اورایک قومی رہنماہونے کاعملی ثبوت پیش کیا ۔ معراج محمدخان نے جناب الطاف حسین کی بات سے مکمل اتفاق کیااور کہاکہ ملک کودہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے مسلح افواج کاساتھ دیناوقت قومی سوچ کا مظہر ہے۔

12/7/2016 6:13:41 PM