Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پی ایف یو جے کے وفد سے نازیبا رویہ پر قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پی ایف یو جے کے وفد سے نازیبا رویہ پر قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا
 Posted on: 7/6/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پی ایف یو جے کے وفد سے نازیبا رویہ پر قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
الطاف حسین کا (PFUJ) کے صدر رانا عظیم، سیکریٹری امین یوسف اورممبران نادرہ مشتاق، طاہرنجمی اورمشتاق سرکی سے فون پر رابطہ
شعبہ اطلاعات کے رکن نازیبا رویے پر دلی افسوس او رمعذرت کااظہارکیا
رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کراچی ۔۔۔6، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جناح پارک کی یکجہتی ریلی کے فوری بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان کا ہنگامی اجلاس سینئرڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں جناح پارک میں ہونے والے جلسہ میں صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے وفد کے ساتھ ایم کیوایم کے ایک ذمہ دار کی جانب سے نامناسب اور غیرذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر اس واقعہ پرایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن اور تنظیم کے سینئر ترین رکن قمرمنصور کو غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
دریں اثناء اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر رانا عظیم، سیکریٹری امین یوسف اورممبران نادرہ مشتاق، طاہرنجمی اورمشتاق سرکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوران سے فرداً فرداً بات کرکے شعبہ اطلاعات کے رکن کے نازیبا رویہ پر اپنی اور ایم کیوایم کی جانب سے دلی افسوس کااظہار کیا اور ان سے معذرت کی 

12/9/2016 1:16:08 PM