Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس طرح تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سے آج بھی ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین


جس طرح تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سے آج بھی ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین
 Posted on: 7/5/2014 1
جس طرح تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سے آج بھی ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین
ملک نازک اورکڑے وقت اور دہشت گردی کے باعث بدترین حالات سے دوچار ہے۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین
سماجی تنظیموں سمیت خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے قائم انجمنیں پاک وطن کی حفاظت اور ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے جوانوں اور افسروں سے اظہار یکجہتی کے لئے اتوار 6جولائی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں، کشور زہرہ وشعبہ خواتین کی اپیل

کراچی ۔۔۔05جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرہ واراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک جس نازک وقت اور بدترین حالات سے دوچار ہے اس لئے ہماری پاک فوج ملک کی اساس اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ۔ پوری قوم کی طرح تمام مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے اور ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے پاک افواج کے افسران و جوان جام شہادت نوش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا جس طرح تحریک پاکستان کے دوران خواتین نے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح سے آج بھی ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے متعدد بار پاک افواج سے اظہار یکجہتی کامظاہرہ عملی طور پر بھی کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار 6جولائی کو کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والا اجتماع اس کا عملی ثبوت ہے ۔شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے تمام سیاسی اورسماجی تنظیموں سمیت خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے قائم انجمنوں سے بھی پر زور اپیل کی ہے کہ وہ پاک وطن کی حفاظت اور ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے جوانوں اور افسروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ساتھ دیں او رایم کیوایم کے تحت پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں بھر پور شرکت کریں ۔

12/4/2016 12:23:58 PM