Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو ہونے والے جلسے کے انتظامات اپنے عروج پر ہیں


ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو ہونے والے جلسے کے انتظامات اپنے عروج پر ہیں
 Posted on: 7/5/2014 1

ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو ہونے والے جلسے کے انتظامات اپنے عروج پر ہیں
الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے شعبہ خصوصی افراد کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ہائی وین کا تحفہ
ایم کیو ایم کے تحت پاکستانی اور ایم کیو ایم کے پرچم اور بینرز سے منسلک غبارے ہوا میں بلند کئے گئے
عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، عوام ڈھول کی تھاپ پر رقص اور پاک افواج
کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں
کراچی ۔۔۔5جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 6جولائی کو پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریاں ذ ور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے ایم کیو ایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد PWD Wingکے خصوصی و معذور کارکنان کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ہائی ایس وین کا تحفہ دیا ہے ۔شعبہ خصوصی افراد کو خصوصی گاڑی دینے کی تقریب قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے متصل جناح پارک میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی افراد کے علاوہ ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، حق پرست اراکین اسمبلی ،عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ جلسہ گاہ میں ایم کیو ایم کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں غبارے بھی فضا ء میں چھوڑے گئے ۔ ہرے اور سفید رنگ کے غباروں کے ساتھ پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم او ر مختلف بینرز باندھے گئے تھے،بینرز پر پاکستان کی مسلح افواج سے یکجہتی کے لئے مختلف نعرے اور خراج تحسین کے کلمات درج تھے۔ اس موقع پر جلسہ گاہ میں آنے والے عوام میں جوش و خروش پایا جارہا ہے اور عوام ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے اور پاک افواج کے حق میں نعرے بلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

12/2/2016 1:54:20 PM