Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے 6 جولائی کو جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے ملکی سلامتی کے لئے ہر اوّل دستے کا کردا ر ادا کرتے رہیں گے ۔اشفا ق احمد منگی


جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے 6 جولائی کو جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے ملکی سلامتی کے لئے ہر اوّل دستے کا کردا ر ادا کرتے رہیں گے ۔اشفا ق احمد منگی
 Posted on: 7/5/2014 1
جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے 6 جولائی کو جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کرکے ثابت کردیں گے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے ملکی سلامتی کے لئے ہر اوّل دستے کا کردا ر ادا کرتے رہیں گے ۔اشفا ق احمد منگی
جناب الطاف حسین استحکام پاکستان اور پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔شیراز وحید
جناب الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں ،سندھی ،بلوچ ،کچھی ،بنگالی ،برمی ،پنجابی ،پختون ،سرائیکی ،کشمیری عوام کا6جولائی کو تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے ۔فرخ اعظم
6جولائی کا تاریخ ساز اجتما ع میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگاجو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرے گا۔ اسلم بلوچ
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ابراہیم حیدری میں کارنر میٹنگ کا انعقاد
کراچی ۔۔۔5، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر پاکستان کی مسلح افواج سے سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدری سیکٹرمیں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی وسندھ اسمبلی اشفاق احمد منگی ، انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجزاسلم بلوچ ،سید احمد رضا ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید ،رکن سید معین الدین احمد نے شرکت کی ۔ اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی و سندھ اسمبلی اشفاق احمد منگی و حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید اور انچارج فرخ اعظم وجوائنٹ انچارج اسلم بلوچ نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جناب الطاف حسین ملک کو منجھدھارسے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں، اس وقت پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزررہا ہے ملک کو اس وقت جتنی قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اس سے قبل نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اس بات کی ضرورت محسو س کی کہ ملک کے تمام طبقہ فکرکو اپنے ملک کی بہادر اور غیور مسلح افوا ج سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے اس حوالے سے 6 جولائی 2014ء بروز اتوار کو جناح پارک متصل مزار قائد پرپاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسہ کا انعقاد متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کیا جارہا ہے جو جلسوں کی تاریخ میں ملک کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں مسلح افوا ج کے جانثار سپاہی جس جواں مردی سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج اس وقت استحکام پاکستان اور ملک کے بقاء کی جنگ لڑرہی ہے ۔ فوج کے جوان اپنی جانیں دے کر ملکی سا لمیت کے خلاف سازشوں کا آلہ کار بننے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹارہے ہیں اس پرجتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 6جولائی بروز اتوار کو جناح پارک میں تمام پاکستانی جمع ہوکر اپنی بہادرافواج سے یکجہتی کا اظہار کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ اور ایک ایک فرد ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی کامیابی کے لئے دُعا گوہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جناب الطاف حسین کے چاہنے والے لاکھوں ،سندھی ،بلوچ ،کچھی ،بنگالی ،برمی ،پنجابی ،پختون ،سرائیکی ،کشمیری عوام کا6جولائی کو تاریخی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

12/2/2016 9:21:42 PM