Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گا، اراکین سینیٹ ایم کیوایم


ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گا، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
 Posted on: 7/5/2014 1
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گا، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
6جولائی کو ہونیو الے جلسہ کی فقید المثال کامیابی ثابت کردیگی کہ پاک فوج تنہا نہیں ہے، ایم کیوایم اراکین سینیٹ
عوام جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے پاک فوج سے عقیدت ، محبت اور ساتھ دینے کا بھر پور اظہار کریں ، اراکین سینیٹ کی اپیل
کراچی ۔۔۔5، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ 6جولائی اتوار کوجناح پارک کراچی میں ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ دہشت گردی کے عفریت کو بہا لے جائے گاجبکہ جلسہ میں شامل ہونے والے لاکھوں عوام وطن کی حفاظت کرنے والے بہادر ، نڈر ، بے باک اور حوصلہ مندپاک فوج کے جوانوں کاعملی طور پر دست بازو بنیں گے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیاہوا ہے جس نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، پاک فوج کے جوان جام شہادت نوش کرنے کے باوجود جس جذبے اور لگن کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اس پر پوری قوم کی پاک فوج کے ایک ایک جوان کو سلام تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک کی فوج میں ایسے نڈر اور بہادر جوان ہوں جو دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر اپنی جانیں پیش کریں اس سرزمین کو کوئی بھی طاقت دہشت گردی کی لہر میں زیادہ عرصہ نہیں رکھ سکتی کیونکہ ایسی سرزمین امن کی پیامبر ہوتی ہیں اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کی راہ میں پاک فوج کو جو بھی رکاوٹ نظر آئے گی وہ اس کا خاتمہ کرے گی اور ملک و قوم کو تحٖفظ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور 6جولائی کو ہونیو الے جلسہ کی فقید المثال کامیابی ثابت کردیگی کہ پاک فوج تنہا نہیں ہے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اراکین سینیٹ نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کے تحت 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور پاک فوج سے اپنی والہانہ عقیدت ، محبت اور ساتھ دینے کا بھر پور اظہار کریں ۔

12/2/2016 10:38:41 PM