Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی مسلح افواج دہشتگردوں سے نبر د آزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال


ملک کی مسلح افواج دہشتگردوں سے نبر د آزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال
 Posted on: 7/5/2014 1
ملک کی مسلح افواج دہشتگردوں سے نبر د آزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے بھی اہم ہے
ٹیلی ویژن چینلز کے مالکان، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے عہدیداران ، اینکر پرسنز،رپورٹرز، تجزیہ نگاروں ، اخباروں کے مدیران سمیت
ٹیلی ویژن و اخبارات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی جلسے میں شرکت کریں،
انچارج و اراکین ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کی اپیل 
کراچی۔۔۔5جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور شعبہ اطلاعات کے انچار ج انجینئر ناصر جمال و اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے پاک کر نے کیلئے دہشتگردوں سے نبر د آزما ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب صرف پاکستان میں نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے بھی اہم ہے۔ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کیف انچارج و اراکین نے ٹیلی ویژن چینلز کے مالکان، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے عہدیداران ، اینکر پرسنز،رپورٹرز، تجزیہ نگاروں ، اخباروں کے مدیران ، نائب مدیران اور ٹیلی ویژن و اخبارات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ 6جولائی کو ایم کیو ایم کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسے میں شرکت کرکے اس مشکل گھڑی میں مسلح افواج کو یقین دلا دیں کہ دہشتگردوں کے خلاف اور پاکستان کی بقاء کے لئے ملک کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

12/8/2016 1:54:50 AM