Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین اور عظیم فاروقی کی سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر نہال ہاشمی سے ملاقاتیں، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں شرکت کی دعوت دی

 Posted on: 7/5/2014 1
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین اور عظیم فاروقی کی سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر نہال ہاشمی سے ملاقاتیں، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں شرکت کی دعوت دی
6جولائی کو جناح پارک کے تاریخی میدان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک تاریخی جدوجہد کا عملی آغاز ہوگا، محمد حسین اور عظیم فاروقی کی گفتگو
کراچی۔۔5جولائی 2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمد حسین، شہراز وحید اور عظیم فاروقی نے سینئر بزرگ سیاستدان معراج محمد خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر نہال ہاشمی سے ان کی رہائشگاہوں پر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی کو پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے اجتماع میں شرکت کی عوت دی۔ ملاقات میں محمد حسین اور عظیم فاروقی نے معراج محمد خان اور نہال ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ6جولائی کوجناح پارک کے تاریخی میدان میں دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف ایک تاریخی جدوجہدکاعملی آغازہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑرہی ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے کئی جوان اور افسران اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کررہے ہیں اور اب وقت آیا گیا ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کراس کے ہاتھ کو مضبوط کرے۔ معراج محمد خان اور نہال ہاشمی نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے جلسے کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

12/10/2016 4:17:55 PM