Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کاسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی سے علیحدہ علیحدہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کاسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی سے علیحدہ علیحدہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں
 Posted on: 7/4/2014 1
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کاسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی سے علیحدہ علیحدہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں 
جناح ؒ پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا ء پسند ی کے خلاف میدان عمل میںآجائیں، رابطہ کمیٹی کے ارکان
ایم کیوایم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی
کراچی۔۔۔۔4جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت اتوار کو قائد اعظم کے مزار سے متصل جناح پارک میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کیلئے عمائدین شہر اور مذہبی رہنماؤں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور اشفاق منگی، ڈاکٹر صغیر احمد، عادل صدیقی نے معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر ، رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو، ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح الدین اور کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اورسا بق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق علی کے صاحبزادے جام معشوق علی سے علیحدہ علیحدہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کی اور انہیں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے مورخہ 6جولائی 2014ء جناح ؒ پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے سیا سی رہنماؤں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیر ستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا ء پسند ی کے خلاف میدان عمل میں آجائیں۔ اس موقع پرسابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی اور بق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق علی کے صاحبزادے جام معشوق علی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہوں نے ایم کیوایم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی

12/8/2016 8:14:13 AM