Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا ہونے والا جلسہ پاک افواج کے عزم ، حوصلوں اور جذبوں میں اضافہ اور قوت پیدا کرے گا ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم


ایم کیوایم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا ہونے والا جلسہ پاک افواج کے عزم ، حوصلوں اور جذبوں میں اضافہ اور قوت پیدا کرے گا ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 7/2/2014 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا ہونے والا جلسہ پاک افواج کے عزم ، حوصلوں اور جذبوں میں اضافہ اور قوت پیدا کرے گا ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے برسرِ پیکار پاکستان کی مسلح افواج جہاد کررہی ہیں ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
عوام ، ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6جولائی کو منعقد کئے جانے والے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
نازک وقت میں دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار پاک فوج کا بڑھ چڑھ کردست و بازو بنا جائے ، ارکان قومی اسمبلی ایم کیوایم
مسلح افواج ملک و قوم کی کھوئی ہوئی عزت اور وقار کو بحال کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے ، ایم کیوایم ارکان قومی اسمبلی
شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھر پور تعاون کریں ، ارکان قومی اسمبلی
کراچی ۔۔۔2، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے برسرِ پیکار پاکستان کی مسلح افواج جہاد کررہی ہے اور دہشت گردی کے باعث ملک و قوم کی کھوئی ہوئی عزت اور وقار کو بحال کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے جس پر ملک بھر کے عوام مسلح افواج کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں برسوں سے جاری دہشت گردی کے سبب معاشی ، سیاسی ، سماجی اور اقتصادی عدم استحکام پیدا ہوا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ ملک پر دہشت گردوں کا قبضہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ایسے نازک حالات میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے اپنے عہد کو نہ صرف نبھایا بلکہ اس کیلئے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف جو نڈر ، بہادرانہ اور بے مثال کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سے پوری قوم میں اعتماد اور تحفظ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 6جولائی بروز اتوار کو کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح پارک میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیاجارہا ہے اور اس جلسہ عام کے سلسلے میں ابھی سے ہی عوام میں جو جوش و خروش پایاجارہا ہے اس سے یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونے والا یہ جلسہ عام ملک کی تاریخ میں نہ صرف سب سے بڑا ہوگا بلکہ پاک افواج کے عظم ، حوصلوں اور جذبوں میں وہ اضافہ اور قوت پیدا کرے گا جس سے پاک سر زمین دہشت گردوں سے پاک ہوجائے گی اور ملک امن و خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا ۔انہوں نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن سے بھر پور تعاون کریں اور ملک پر آنے والے نازک وقت میں اپنے گھر بار چھوڑ کر آنے والے متاثرین کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں ۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں زخمی ہونے والے مسلح افواج کے نواجوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6جولائی کو منعقد کئے جانے والے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور بڑھ چڑھ کر دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار پاک فوج کا دست و بازو بنیں ۔ 

12/2/2016 10:46:20 PM