Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ایم کیوایم کی خواتین کا رکنان بھی مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہیں، الطاف حسین


ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ایم کیوایم کی خواتین کا رکنان بھی مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 7/2/2014 1
ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ایم کیوایم کی خواتین کا رکنان بھی مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین نے جو کر دار ادا کیا ہے وہ ناقابل فرامو ش ہے،الطاف حسین
19فروری 2011ء کو جناح پارک میں جلسہ عام میں خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے اسے
تاریخ کاسب بڑا جلسہ بنا کر تاریخ رقم کی جس کی مثال ملنا مشکل ہے،الطاف حسین
مائیں بہنیں 6جولائی کے اجتماع میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے19، فروری2011ء کے اپنے تاریخی اجتماع کا ریکارڈ خود ہی توڑ ڈالیں گی،الطاف حسین
مائیں بہنیں 6جولائی کے اجتماع کو کامیاب او ر تاریخی بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں گی اور اجتما ع کو تو قع سے بڑھر کر کامیاب بنائیں گی، شعبہ خواتین کی الطاف حسین کو یقین دہانی
لندن ۔2جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے اورملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے ایم کیوایم کے صرف نوجوان او ربزرگ ہی نہیں بلکہ خواتین کا رکنان بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی ،دیگر شعبہ جات میں تنظیمی خدمات انجام دینے والی خواتین کارکنان او رخواتین ارکان اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین نے جو کر دار ادا کیا ہے وہ ناقابل فرامو ش ہے ۔19فروری 2011ء کو کراچی کے جناح پارک میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے خواتین کے جلسہ عام میں خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کر کے اسے دنیا کی تاریخ کا خواتین کا سب بڑا جلسہ بنا کر ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم 6جولائی کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے اسی جناح پارک میں اجتماع منعقد کر رہی ہے اورانشاء اللہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنان اور مائیں بہنیں 6جولائی کے اس اجتماع میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے نہ صرف اس اجتماع کو تاریخی بنائیں گی بلکہ19، فروری کے اپنے تاریخی اجتماع کا ریکارڈ 6جولائی کو خود توڑ ڈالیں گی ۔جناب الطاف حسین نے خواتین ذمہ دار ان کو ہدایت کی کہ وہ مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر تمام علاقوں میں ماؤں ،بہنوں کو پیغام دیں اور اس اجتماع کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کو بتائیں کہ ملک کودہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے نہ صرف کراچی کے نوجوان اور بزرگ ان کے شانہ بشانہ ہیں بلکہ مائیں بہنیں بھی پاکستان کو بچانے اور اسے دہشت گردوں سے نجات دلا نے کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ملک و قوم کو جب بھی ضرورت پڑی وہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیارہوں گی ۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ مائیں بہنیں آپ کو مایوس نہیں کریں گی اور 6جولائی کے اجتماع کو کامیاب او ر تاریخی بنانے کے لئے بھر پور محنت کریں گی اور اجتما ع کو تو قع سے بڑھ کر کامیاب بنائیں گی ۔ 

12/9/2016 3:19:23 PM