Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ دہشت گردوں کا خاتمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گی ،انچارج و اراکین لیبر ڈویژن


شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ دہشت گردوں کا خاتمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گی ،انچارج و اراکین لیبر ڈویژن
 Posted on: 7/1/2014 1
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ دہشت گردوں کا خاتمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گی، ،انچارج و اراکین لیبر ڈویژن 
آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ سے دہشت گردوں کی روح تک کانپ اٹھی ہے،انچارج و اراکین لیبرڈویژن 
تمام محنت کش 06جولائی بروز اتوار کو ’’ جناح پارک‘‘ میں اظہار یکجہتی جلسے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ،لیبر ڈویژن ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔۔یکم ،جولائی2014ء
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کا صفایا ہوگا اور ملک کی استحکام اور ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں گی ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت6جولائی بروز اتوار کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جبکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ سے دہشت گردوں کی روح تک کانپ اٹھی ہے اور اس آپریشن میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے بعد بھی پاک افواج کے حوصلے بلند سے بلند تر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ’’ضرب عضب ‘‘ میں دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد پاکستان امن کا گہوارہ بن جائیگا ۔انہوں نے تمام محنت کش تاجروں ،ٹرانسپورٹرز ، مزدوروں،مختلف اداروں کی یونین اور مختلف اداروں کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ 06جولائی بروز اتوار کو ’’جناح پارک ‘‘ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ پاکستان کی پاک فوج تنہا نہیں ہے اوران کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔

12/10/2016 4:44:16 AM