Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان بابرخان غوری ،میاں عتیق اورسینیٹرطاہرمشہدی پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدکا مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اوررہنماؤں سے رابطہ


رابطہ کمیٹی کے ارکان بابرخان غوری ،میاں عتیق اورسینیٹرطاہرمشہدی پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدکا مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اوررہنماؤں سے رابطہ
 Posted on: 6/30/2014
رابطہ کمیٹی کے ارکان بابرخان غوری ،میاں عتیق اورسینیٹرطاہرمشہدی پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدکا مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اوررہنماؤں سے رابطہ
گلفرازخان خٹک ،اسلم آفریدی کی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری سے ملاقات
پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام 6جولائی بروزاتوارکوجناح ؒ پارک کراچی میں جلسہ عام میں شرکت کی دعوت
ایم کیوایم کے وفدنے شیخ رشید، نیئربخاری، سینئررہنماء سینیٹرراجہ ظفرالحق، سینیٹرپرویزرشید،سینیٹرمشاہداللہ،کامران مائیکل، سینیٹراعتراض احسن،سینیٹررضاربانی،سینیٹراسلام الدین شیخ،سینیٹرزاہدخان، حاصل بزنجواور سینیٹرعباس آفریدی کے علاوہ دیگررہنماؤں سے ملاقات
اسلام آباد:۔۔۔30جون2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بابرخان غوری ،میاں عتیق اورسینیٹرطاہرمشہدی پرمشتمل وفدنے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیااورانہیں پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام 6جولائی بروزاتوارکوجناح ؒ پارک کراچی میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق بابرخان غوری ،میاں عتیق اور طاہر مشہدی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید، چیئرمین سینیٹ نیئربخاری،مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء سینیٹرراجہ ظفرالحق،وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید،سینیٹرمشاہداللہ،وفاقی وزیربرائے پورٹ اینڈشپنگ کامران مائیکل،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹراعتراض احسن،سینیٹررضاربانی،سینیٹراسلام الدین شیخ،عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنماء سینیٹرزاہدخان،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء حاصل بزنجواورفاٹاسے تعلق رکھنے والے سینیٹرعباس آفریدی کے علاوہ دیگررہنماؤں سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیو ایم کے زیراہتمام 6جولائی کوافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پرسینیٹربابرخان غوری نے کہاکہ ملک جس صورتحال سے دوچارہے ایسے حالات میں تمام سیاسی جماعتوں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکردہشت گردوں کے نبردآزماافواج پاکستان کی حوصلہ افزائی اوران سے اظہار یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ افواج پاکستان کاساتھ دیاہے اوریہی وجہ ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ملک کی بقاء کی جنگ میں افواج پاکستان سے بھرپوراظہاریکجہتی کے لئے 6جولائی اتوارکوجناح پارک میں جلسہ عام کااعلان کیاہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ثابت ہوگی اوریہ دہشت گردوں کوایک پیغام ہوگاکہ پوری قوم ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک ،اسلم آفریدی اورپختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج حنیف اتمان خیل کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری سے ملاقات کی اورانہیں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے6جولائی کوایم کیوایم کے زیراہتمام جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔

12/5/2016 2:42:11 PM