Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت عبدالرؤف صدیقی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کے دو ٹرک سی او ڈی میں پاک افواج کے افسران کے حوالے کردیئے


حق پرست صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت عبدالرؤف صدیقی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کے دو ٹرک  سی او ڈی میں پاک افواج کے افسران کے حوالے کردیئے
 Posted on: 6/30/2014
حق پرست صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت عبدالرؤف صدیقی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کے دو ٹرک CODمیں پاک افواج کے افسران کے حوالے کردیئے
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو خشک اجناس سمیت گلوکوس، صابن، تولیہ، چینی دودھ ، کھجوراور چھوٹا کچن سیٹ سمیت دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے، بر یگیڈئیر نئیر 
آئی ڈی پیز کیلئے بھیجے جانے والے سامان کی نگرانی براہ راست الطاف حسین کر رہے ہیں،6جولائی کو پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا ،عبدالرؤف صدیقی
کے کے ایف کی جانب سے امدادی ٹرک کی فراہمی کے موقع پر صوبائی وزیر اور پاک افواج کے افسران کی گفتگو
کراچی ۔۔۔30جون2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستا ن سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ ہم وطنوں کی امداد کے لئے غذائی اجناس،ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا ء کے دو ٹرک CODمیں افواج پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران کے حوالے کئے۔ کراچی میں واقع مرکز COD میں بریگیڈیئرنیئر، کرنل ظفر اور میجر سید رضوان مہدی نے امدادی ٹرک وصول کئے اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئرنیئر نے حق پرست صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی سے کہا کہ ہم پاکستانی بھائی ،بہنوں پر مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دینے پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مسلح افواج کے افسران نے حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو خشک اجناس سمیت گلوکوس، صابن، تولیہ، چینی دودھ ، کھجوراور چھوٹا کچن سیٹ سمیت دیگر اشیاء کی اشد ضرورت ہے او ر پاک فوج روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والے امدادی سامان کو آئی ڈی پیز تک پہنچا رہی ہے ۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے پاک افواج کے افسران کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر 6 جولائی کو کراچی میں ملک کے مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام و خواص پاکستانی شرکت کریں گے جس پرپاک افواج کے افسران اور جوانوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔رؤف صدیقی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کیلئے بھیجے جانے والے سامان کی نگرانی براہ راست جناب الطاف حسین کر رہے ہیں اور انکی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی کام روک کر 6جولائی کے جلسے اور آئی ڈی پیز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنا ن پوری دل جوئی سے کام کر رہے ہیں۔

12/2/2016 1:48:55 PM