Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کی امداد کے لئے غذائی اجناس اور دیگرامدادی سامان پرمشتمل 2ٹرک روانہ کر دئیے گئے


الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کی امداد کے لئے غذائی اجناس اور دیگرامدادی سامان پرمشتمل 2ٹرک روانہ کر دئیے گئے
 Posted on: 6/30/2014
الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کی امداد کے لئے غذائی اجناس اور دیگرامدادی سامان پرمشتمل 2ٹرک روانہ کر دئیے گئے
الطاف حسین نے اپنے کارکنان اور رضاکاران کو دکھی انسانیت کی خدمت اور داد رسی کا درس دیا ہے، ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ملک کے مظلوم و محروم عوام کی بلا امتیاز خدمت کریں ، فاروق ستاراوردیگراراکین رابطہ کمیٹی کی ٹرک روانگی کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔30جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایات پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سے غذائی اجناس ، ادویات اوردیگر امدادی سامان پر مشتمل 2ٹرک پیر کے روز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔امدادی سامان میں آٹا ، مختلف اقسام کی دالیں ،چاول،شکر،مصالحہ جات،نمک،خشک دودھ،چائے کی پتی، پینے کے صاف پانی اور موزی امراض سے بچاؤ کی ادویات سمیت روز مرہ ضرورت کی دیگر اشیاء شامل ہیں دو نو ں ٹرک ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فارق ستار، سید امین الحق ، گلفراز خان خٹک ، کہف الوریٰ اور اراکین اسمبلی نے کو اپنی نگرانی میں روانہ کیا ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور موقع پر موجود ایم کیو ایم کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب اور زبان کے ملک کے محروم و مظلوم عوام کی ہر مشکل گھڑی میں امدا دکی ہے اور جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان اور رضاکاران کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت اور داد رسی کا درس دیا ہے لہٰذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی پاکستان کے مظلوم و محروم عوام کی بلا امتیاز خدمت کریں اور اسی لئے آج شمالی وزیرستا ن سے نقل مکانی کرنے والے اپنے ہم وطنوں کے لئے کے کے ایف کی جانب سے امدادی ٹرک بھی روانہ کئے جار ہے ہیں۔

12/2/2016 10:43:25 PM