Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اتوار 6جولائی کو کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کا اجتماع قومی جذبہ کاعملی ثبوت ہے، کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین


اتوار 6جولائی کو کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کا اجتماع قومی جذبہ کاعملی ثبوت ہے، کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین
 Posted on: 6/30/2014
اتوار 6جولائی کو کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کا اجتماع قومی جذبہ کاعملی ثبوت ہے، کشور زہرہ واراکین شعبہ خواتین
ملک کی بقاء وسلامتی کی خاطر کڑے اور مشکل وقت میں ملک بھر کی خواتین مسلح افواج کے ساتھ ہیں، ایم کیوایم شعبہ خواتین 
مائیں بہنیں فوجی بھائیوں کے ہمراہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کی اس جنگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں، کشور زہرہ 
جناب الطاف حسین متعدد بار پاک افواج او رسیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی نہ صرف بات کر تے رہے ہیں بلکہ عملی طور پر ثابت بھی کر چکے ہیں
تمام سیاسی ومذہبی اور سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہے کہ وہ اس نازک ترین صورتحال میں
مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں، کشور زہرہ وشعبہ خواتین کی اپیل 
کراچی ۔۔30جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرہ واراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے اور دہشت گردی کے شکنجے میں گھر ا ہوا ہے ایسے کڑے اور مشکل وقت میں ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لئے تمام مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں مسلح افواج کے ساتھ ہیں او ر ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے پاک افواج کے افسران و جوان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں جام شہادت بھی نوش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک بنانے کی جدوجہد میں خواتین کی لازوال قربانیاں ہیں اور ملک کو بچانے کے لئے قوم کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیا ں مسلح افواج کے ساتھ ہیں بلکہ وہ بھی ملک کی بقاء و سلامتی کی خاطر فوجی بھائیوں کے ساتھ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کی اس جنگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین متعدد بار پاک افواج سے اظہار یکجہتی کی نہ صرف بات کر تے رہے ہیں بلکہ عملی طور پر ثابت بھی کر چکے ہیں کہ مشکل حالات میں وہ اور ان کی جماعت کا ایک ایک کارکن مکمل طور پر مسلح افواج کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے۔ اتوار 6جولائی کو کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیوایم کا اجتماع اس کے قومی جذبہ کا عملی ثبوت ہے ۔شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین کمیٹی نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں او رسماجی تنظیموں سے بھی پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک مرحلے او رگھمبیر صورتحال میں ملک کو مشکلات سے نکالنے میں اپنا اہم اور بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ ملک ہے تو سیاست ہے ۔لہٰذا ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ اس نازک ترین صورتحال کو پیش نزر رکھتے ہوئے مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں او رایم کیوایم کے تحت پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اجتماع میں بھر پور شرکت کریں ۔

12/10/2016 8:37:45 AM