Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سوچ نے پاکستان کی ترقی کے تمام راستے روک دیئے ہیں،انجینئر ناصر جمال


دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سوچ نے پاکستان کی ترقی کے تمام راستے روک دیئے ہیں،انجینئر ناصر جمال
 Posted on: 6/30/2014
دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سوچ نے پاکستان کی ترقی کے تمام راستے روک دیئے ہیں،انجینئر ناصر جمال
پوری قوم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے ،ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم کے تحت مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو مزار قائد سے متصل جناحؒ پارک میں منعد ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگا
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کااراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ 
جناح ؒ پارک کے دورے کے موقع پر جلسہ گاہ میں تیاریوں میں مصروف ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو
کراچی ۔۔30؍ جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے پیر کے روز مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک کا دورہ کیا اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے جلسے کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ جلسہ گاہ میں موجود کارکنان اور ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہا کہ انشاء اللہ مورخہ 6؍ جولائی کا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سوچ نے پاکستان کی ترقی کے تمام راستے روک دیئے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن معرکہ میں مصروف عمل ہے ۔ پوری قوم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ و پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو جائے ۔انجینئر ناصر جمال نے امید ظاہر کی متحدہ قومی موومنٹ کے تحت مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو مزار قائد کے سے متصل جناحؒ پارک میں منعقد ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام ہوگا اور پاکستان میں اب تک ہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا ،( انشاء اللہ )۔جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل ، توصیف خانزادہ خالد سلطان ، اسلم آفریدی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے 

12/7/2016 10:25:42 AM