Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد کی پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت


 Posted on: 6/29/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد کی پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت،
وفدکے اراکین نے ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو ایم کیوایم کے تحت ہونیوالے 6 جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی
سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا ایم کیوایم کے تحت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی جلسے کا خیر مقدم اور شرکت کی یقین دہانی
ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر رہنماؤں نے مشکل کی گھڑی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرنے پر الطاف حسین کے کردار کو سراہا
لاہور ۔۔۔29جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے پانچ رکنی وفد نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی ۔ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، رکن رابطہ کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی اور ایم کیو ایم ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بیرسٹر سیف اور غازی صلاح الدین نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کانفرنس میں شریک دیگر سیاسی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے 6جولائی کو ایم کیو ایم کے تحت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے جناح پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے الطاف حسین کی جانب سے کئے جانے والے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور ملک کی بقاء و سلامتی میں ایم کیو ایم کے کردار کو سراہا ۔واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے مختلف وفود کا 6جولائی کو افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

12/5/2016 10:34:07 AM