Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی دلی مبارک باد


الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی دلی مبارک باد
 Posted on: 6/29/2014
الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کی دلی مبارک باد
رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جو صبرو تقویٰ کا درس دیتا ہے اور تمام تر برائیاں ترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے
ملک بھر کے عوام ماہ مبارک میں مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کی سفید پوشی کو قائم رکھتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق انکی امداد کریں
انسانیت کی خدمت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ بھی اپنا خصوصی رحم و کرم فرماتا ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی وساطت سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے مسلمانوں پر رحمتیں و برکتیں نازل فرما کر انہیں پریشانیوں اور مشکلات سے نجات عطا فرمائے
اللہ تعالیٰ پاک افواج کو دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ’’ ضرب عضب‘‘ میں نصرت عطا فرما کر ملک کو دہشتگردوں اور دین کے نام پر انتہاء پسندی کرنے والے عناصر سے پاک فرمائے اور رمضان کے مبارک مہینے کو پاکستان میں بسنے والے محروموں اور مظلوموں کے لئے باطل قوتوں سے نجات کا مہینہ بنادے، دعا
لندن ۔۔۔29جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جو انسان کو صبر اور تقویٰ کا درس دیتا ہے اور انہیں تمام تر برائیاں ترک کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکرادا کریں اور رمضان المبار ک کی اصل روح کو اپناتے ہوئے اپنے کردا رسے معاشرے کی بہتر تشکیل کریں۔ جناب الطا ف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان کی ان مبارک ساعتوں میں اپنے مسلما ن بھائی بہنوں کو بھی یاد رکھیں اور مشکلات میں گھر ے اپنے بھائیوں کی سفید پوشی کو قائم رکھتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق انکی امداد کریں کیونکہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ بھی اپنا خصوصی رحم و کرم فرماتا ہے اور ایسے افراد کے کاروبار، رزق ، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرماتا ہے۔جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی وساطت سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے مسلمانوں پر اپنی خصوصی رحمتیں و برکتیں ناز ل فرمائے انہیں پریشانیوں ،مشکلات ، تکالیف اور ناگہانی آفات سے نجات عطا فرمائے اور خصوصی طور پر پاک افواج کو دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ’’ ضرب عضب‘‘ میں نصرت عطا فرما کر پاکستان کو دہشتگردوں اور دین کے نام پر انتہا ء پسندی کرنے والے عناصر سے مکمل طور سے پاک فرمائے اور اس رمضان کے مبارک مہینے کو پاکستان اور پاکستان میں بسنے والے محروموں اور مظلوموں کے لئے باطل قوتوں سے نجات کا مہینہ بنادے ۔آمین ثمہ آمین

12/8/2016 4:06:32 PM