Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے پاک افواج کا ساتھ دیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ایم کیوایم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے پاک افواج کا ساتھ دیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/29/2014
ایم کیوایم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے پاک افواج کا ساتھ دیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایم کیوایم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جنا ح پارک ، نزد مزار قائد میں پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے،
دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے دوران مفاد پسند عناصر قومی اداروں کو مختلف سیاسی و ذاتی مفاد کی سرگرمیوں میں الجھا کر مسلح افواج کی جانب سے جار ی آپریشن ضرب عضب سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،
6جولائی کو عوام جناب الطاف حسین کی کال پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی میں ریکارڈ تعداد میں شرکت کر کے ملک دشمنوں کو بتادیں کہ عام پاکستانی اپنے وطن کے دفا ع کسی سے پیچھے نہیں ہے، عوام سے اپیل،ایم کیو ایم کے مختلف شعبۂ جات کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔29جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے 10سال قبل ہی ملک میں دہشتگردوں کی موجودگی اور انتہاء پسند عناصر کی جانب سے مستقبل میں کار روائیوں سے متنبہ کر دیا تھا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، خالد سلطان ، اسلم آفریدی او ر عادل خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے پاک افواج کا ساتھ دیا ہے اور ملک سے انتہاء پسندوں کے خاتمے کے لئے پاک افواج کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کر وائی ہے لہٰذا ماضی کی طرح آ ج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں ایم کیوایم ملک کے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور پاکستان کی افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے 6جولائی کو جنا ح پارک ، نزد مزار قائد میں پاکستان کی 66سالہ تاریخ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کارکنا ن و عوام سے اپیل کی کہ وہ 6جولائی کو ہونے والے عظیم الشان جلسے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے ملک دشمن عناصر کو یہ باور کروادیں کے پاکستان کے محب وطن عوام اپنی افواج کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ملک پر پڑنے والی ہر مشکل میں سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مشکل کی اس گھڑی میں کہ جب ملک کی مسلح افواج کے جوان دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ایسے میں چند مفاد پسند اور ملک دشمن عناصر قومی اداروں کو مختلف سیاسی و ذاتی مفاد کی سرگرمیوں میں الجھا کر مسلح افواج کی جانب سے جار ی آپریشن ضرب عضب سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں لیکن 6جولائی کو عوام جناب الطاف حسین کی کال پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی میں ریکارڈ تعداد میں شرکت کر کے ملک دشمنوں کو بتا دیں گے کہ ایک عام پاکستانی اپنے وطن کے دفا ع کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

12/3/2016 9:36:12 AM