Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو کراچی میں عظیم الشان ریلی منعقد ہو گی


ایم کیوایم کے تحت مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو کراچی میں عظیم الشان ریلی منعقد ہو گی
 Posted on: 6/28/2014
ایم کیوایم کے تحت مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو کراچی میں عظیم الشان ریلی منعقد ہو گی
پاکستان کی مسلح افواج ملکی تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں ملک دشمنوں کے خلاف صف آراء ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
بیرون ملکوں میں رہنے والے محب وطن پاکستانی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6جولائی کو منعقد ہونیو الی ریلی 
میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، ڈاکٹر فاروق ستار کی اپیل
کراچی ۔۔۔28جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یم کیوایم کے تحت مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6جولائی بروز اتوار کو کراچی میں عظیم الشان ریلی منعقد ہو گی۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی تاریخ کی مشکل ترین جنگ میں ملک دشمنوں کے خلاف صف آراء ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسران اور جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش او ربے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں اور اس کے باوجود مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط سے مضبوط ترہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے بیرون ملکوں میں رہنے والے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بروز اتوار 6جولائی کو منعقد ہونے والی ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔

12/4/2016 8:16:24 AM