Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے ٹیلی فون پر عیادت کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے ٹیلی فون پر عیادت کی
 Posted on: 6/27/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد سے ٹیلی فون پر عیادت کی
جناب الطاف حسین کی سردار احمد کی صاحبزادی سے بھی گفتگو، سیدسرداراحمدکی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا
سیدسرداراحمد کی علالت سے مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کوتشویش ہے ۔الطاف حسین

لندن۔۔۔27، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آغاخان اسپتال میں زیرعلاج ایم کیوایم کے سینئر رہنماء اورپارلیمینٹیرین سید سردار احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔واضح رہے کہ سیدسرداراحمدکوآج دوپہرعلالت کے باعث آغاخان اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔جناب الطاف حسین نے سیدسرداراحمدکی علالت پر اپنی تشویش کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے سید سردار احمد کی صاحبزادی کوبھی فون کیااوران سے سیدسرداراحمدکی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم انہیں مزید ٹیسٹ کیلئے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں رکھاجائے گا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیدسرداراحمد ایم کیوایم کے بزرگ اور سینئر رہنما ہیں اور انکی علالت سے مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کوتشویش ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید سردار احمد کو جلد سے جلد صحت یاب کرے

12/8/2016 8:10:12 AM