Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسدخٹک اور معروف اداکارہ وینا ملک کی قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو


 Posted on: 6/27/2014
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسدخٹک اور معروف اداکارہ وینا ملک کی قائد تحریک الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے اسدخٹک اور وینا ملک کو شادی کی مبارکباد پیش کی
اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی بھرپورخدمت کی توفیق عطا فرمائے، الطاف حسین
یہ ہمارے لئے بڑے اعزا ز اور خوشی کی بات ہے کہ ہم آپ سے گفتگو کررہے ہیں، اسد خٹک ، وینا ملک
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک وقوم کیلئے آپ کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے، اسد خٹک ، وینا ملک

لندن۔۔۔27، جون2014ء
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سفیر اسد خان خٹک اور فلم وٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔جناب الطاف حسین نے اسد خان خٹک اور وینا ملک کو ان کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں کامیاب وخوشگوارازدواجی زندگی کیلئے دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو انسانیت کی بھرپورخدمت کی توفیق عطا فرمائے اورآپ کی صلاحیتیں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے وقف ہوں۔ اسد خٹک اور وینا ملک نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزا ز اور خوشی کی بات ہے کہ ہم آپ سے گفتگو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی ، ترقی وخوشحالی اور غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے آپ کی جدوجہد قابل تحسین ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک وقوم کیلئے آپ کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرے ۔(آمین)

12/8/2016 4:05:56 PM