Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اوررہائی کے لئے بھاری رشوت طلب کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اوررہائی کے لئے بھاری رشوت طلب کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/26/2014
کراچی پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اوررہائی کے لئے بھاری رشوت طلب کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
پولیس کے محکمے میں شامل بعض رشوت خورافسران نے شہرمیں ٹارگٹڈآپریشن کوکارکنان کی گرفتاریوں کے ذریعے کمائی کاذریعہ بنالیاہے
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ پولیس کے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں،رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ظلم وستم اورکھلے عام رشوت کی وصولی پرآوازاٹھائیں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس کی مختلف ٹیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجوازگرفتاریوں اوررہائی کے لئے لاکھوں روپے رشوت طلب کیے جانے کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسامعلوم ہوتاہے کہ پولیس کے محکمے میں شامل بعض رشوت خورافسران نے شہرمیں جاری ٹارگٹڈآپریشن کوایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کے ذریعے کمائی کاذریعہ بنالیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب پولیس افسران خودبے گناہ افرادسے دیدہ دلیری سے رشوت وصول کریں گے تو شہر میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی کامیابی پرایک بڑاسوالیہ نشان لگ جاتاہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ وہ پولیس کے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ظلم وستم اورکھلے عام رشوت کی وصولی پرآوازاٹھائیں۔

12/8/2016 4:06:55 PM