Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ،اور تحریک کیلئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سید امین الحق


طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ،اور تحریک کیلئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سید امین الحق
 Posted on: 6/26/2014
طاہرہ آصف ’’ شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں ،اور تحریک کیلئے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،سید امین الحق
ذمہ داران و کارکنان عہد کر لیں کے شہید طاہرہ آصف کے خون کو رائیگا نہیں جانے دینگے ، عبدالحسیب
طاہرہ آصف کی شہادت سے آج ایم کیو ایم میں پنجاب کا خون بھی شامل ہو گیا ہے، افتخار رندھاوا
ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس میں سینٹرل پنجاب اور ضلع لاہور کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال
لاہور ۔۔۔26جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے کہا ہے کہ طاہرہ آصف ’’شہید بیداری پنجاب ‘‘ ہیں اور تحریک کیلئے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤ س لاہور میں منعقدہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب اور ضلع لاہور کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سید امین الحق نے کہا کہ بیگم طاہرہ آصف کی شہادت سے ایم کیو ایم کو پنجاب میں نا قابل فراموش نقصان پہنچا ہے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی اور الطاف حسین کے پیغامِ حق پرستی کو پنجاب کے کونے کونے میں پھیلانے کیلئے مزید محنت کرنی ہے اور طاہرہ آصف کے قاتلوں کو بتا دینا ہے کہ ایم کیو ایم میں ایسی ہزاروں طاہرہ آصف موجود ہیں جو تحریک اور قائد تحریک کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارکان رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور افتخار رندھاوا نے کہا کہ طاہرہ آصف کی شہادت سے آج ایم کیو ایم میں پنجاب کا خون بھی شامل ہو گیا ہے او ر ذمہ داران و کارکنان آج اس بات کا عہد کر لیں کہ ہم شہید طاہرہ آصف کے خون کو کبھی رائیگا نہیں جانے دینگے اور الطاف حسین کے فکرو فلسفہ کو پنجاب کے گھر گھر پہنچانے کیلئے مزید لگن اور محنت سے کام کرینگے ۔ اس موقع پر ’’شہید بیداری پنجاب ‘‘محترمہ طاہرہ آصف کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

12/9/2016 3:41:38 AM