Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے کارکن ذیشان اقبال کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


ایم کیو ایم کے کارکن ذیشان اقبال کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 6/26/2014
ایم کیو ایم کے کارکن ذیشان اقبال کو یاسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
کارکنان کے قتل میں ملو ث دہشتگرد حق پرستی سے خوف زدہ ہیں اور کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ذیشان اقبا ل شہید کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی،کارکنا ن اور عوام نے شرکت کی
کراچی ۔۔۔26جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم یونٹ155فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن ذیشان اقبال پر گزشتہ روز حسین آباد کے علاقے میں مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشتگرد ایم کیو ایم کے نظریے حق پرستی سے خوف زدہ ہیں اسی لئے وہ کارکنان و پے در پے نشانہ بنا کر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایم کیوا یم کے کارکنان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائے اور بیگنا ہ کارکنان کو نشانہ بنانے والے عناصر کو بے نقاب کرے ۔ دریں اثنا ء شہید ذیشان اقبال کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ایم کیو ایم کے شہدا ء قبرستان یا سین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ذیشان اقبال شہید کی نماز جنازہ حسین آباد میں واقع اوکھائی میمن مسجد میں ادا کی گئی ۔نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عادل خان ، حق پرست اراکین اسمبلی خالد بن ولایت ، افتخار عالم سمیت کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنا ن ، ہمدرد عوا م اور شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی اور شہید ذیشان اقبال کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

12/6/2016 6:14:13 AM