Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میڈیاکی آزادی پربندشیں لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔الطاف حسین


میڈیاکی آزادی پربندشیں لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2014
میڈیاکی آزادی پربندشیں لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔الطاف حسین
آزادی صحافت کے لئے صحافی برادری اورکیبل آپریٹرز سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، ایم کیوایم انکے شانہ بشانہ ہے

لندن۔۔۔25جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ میڈیاکی آزادی پربندشیں لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔ آج اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں جیو نیوزپر بندشیں تھیں جس پر ایم کیوایم نے آوازاٹھائی،اب پیمرا کی جانب سے ایک اورچینل پر بندشیں لگائی جارہی ہیں۔ حکومتی طاقت کااستعمال کرکے کیبل آپریٹرزپردباؤڈالاجارہاہے اورچینل کو بندکرایاجارہاہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ پیمراکے اس اقدام کے خلاف حکم امتناعی جاری کرچکا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روزاسلام آبادمیں پیمراکے دفترکے سامنے پرامن طورپراحتجاج کرنے والے صحافیوں پر جن میں بزرگ صحافی بھی شامل ہیں پولیس کے بہیمانہ تشدداورلاٹھی چارج کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ یہ آزادی صحافت پرقدغن لگانے اورلوگوں کے اظہارخیال کی آزادی کاگلہ گھونٹنے کاعمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے صحافی برادری اورکیبل آپریٹرز سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااورکہاکہ ایم کیوایم انکے شانہ بشانہ ہے ۔

12/3/2016 3:37:23 AM