Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا نے ملتان میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر جاوید کی عیادت کی


 Posted on: 6/25/2014
رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا نے ملتان میں کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر جاوید کی عیادت کی
افتخار اکبر رندھاوا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چوہدری طاہر جاوید کو گلدستہ پیش کیا
حکومت چوہدری طاہر جاوید اور کیبل آپریٹر اور میڈیا کے ورکروں کو تحفظ فراہم کرے، افتخار اکبر رندھاوا
ملتان پریس کلب کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
ْؑ ملتان:۔25 جون 2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے بدھ کے روز ملتان کے مقامی اسپتال جاکر گرفتار کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر جاوید کی عیادت کی ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے ۔ رکن رابطہ کمیٹی نے چوہدری طاہر جاویدکو ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری طاہر جاوید نے رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کی آمداور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا ۔بعد ازاں رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا نے ملتان پریس کلب کے باہر چوہدری طاہر جاوید سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان ، کیبل لوپ ہولڈر ایسوسی ایشن اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ملتان پریس کلب کے باہر بیٹھے ہوئے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ہمیشہ صحافیوں پر ہونے والے مظالم اور گرفتاریوں کیخلاف آواز بلند کی ہے ۔ آخر میں رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیبل آپریٹر اور میڈیا کے ورکروں کو تحفظ فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری طاہر جاوید کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پیمرا کیبل آپریٹر کو گرفتار کرنے اور حراساں کرنے سے باز آجائے ۔

12/8/2016 3:55:35 AM