Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت رمضان المبارک میں خدمت خلق کی سرگرمیوں کے سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد


ایم کیوایم کے تحت رمضان المبارک میں خدمت خلق کی سرگرمیوں کے سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد
 Posted on: 6/25/2014
ایم کیوایم کے تحت رمضان المبارک میں خدمت خلق کی سرگرمیوں کے سلسلے میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد
اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و اراکین نے خطاب کیا
مقررین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو خدمت خلق کی سرگرمیوں کے متعلق تنظیمی ضابطۂ اخلاق سے آ گا ہ کیا،

کراچی ۔۔۔۔25جون2014ء
متحدہ قومی موو منٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبا د میں بدھ کے روز رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے فطر ہ و زکوۃسمیت خدمت خلق کی دیگر سرگرمیوں کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنا ن کا عظیم الشان جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ اجلاس سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، عبد الحسیب نے خطاب کیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو رمضان المبارک میں خدمت خلق کی سرگرمیوں کے متعلق تنظیمی ضابط�ۂ اخلاق سے آ گا ہ کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انجینئر ناصر جمال ، ڈاکٹر نصرت ،رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، بابر خان غوری ، سید امین الحق ، شاکر علی ، عادل خان ، شاکر علی ، عبد الحسیب ،جاوید کاظمی ،نثار پہنور ، احمد سلیم صدیقی ، کہف الوریٰ ، اشفا ق منگی ، اسلم آفریدی ،یوسف شاہوانی اور آنسہ ممتاز انوار اسٹیج پرموجودتھے ۔اجلا س کے موقع پر عزیزآباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی ، سینیٹرز، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران، اور کراچی سمیت اندرون سندھ اور ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے مختلف زونز ،ڈسٹرکٹس ،یونٹس و سیکٹر کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پراجلاس کی کوریج کے لئے ملکی و بین الاقوامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔اجلاس میں جیسے ہی ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان کیا گیا توکارکنان میں جو ش و خروش کی لہر دوڑ گئی وہ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس موقع پر ایم کیوایم کا ترانہ ’’ساتھی ‘‘ کی ریکارڈنگ بجائی گئی جبکہ کارکنان نے تالیوں اور نعروں کی گونج میں جناب الطاف حسین کا فقید المثال استقبال کیا جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ جناب الطاف حسین کا یہ خطاب کراچی کے علاوہ اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر بیک وقت سنا گیا ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے عوام و کارکنان کو رمضان المبار ک کی پیشگی مبارکباد بھی پیش کی ۔

12/7/2016 2:39:30 AM