Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی کی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ شہیدرکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے ملاقات اور دلی تعزیت


ایم کیو ایم  کے  اراکین رابطہ کمیٹی کی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ شہیدرکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے ملاقات اور دلی تعزیت
 Posted on: 6/24/2014
ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی کی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ شہیدرکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے ملاقات اور دلی تعزیت
وفد نے شہید کی تنظیمی خد مات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوردرجات کی بلندی کے لئے دعا کی
لاہور۔۔۔24جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ’’شہیدِ بیدار ی پنجاب‘‘ محترمہ طاہرہ آصف کی رہائشگاہ پر انکے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت اور افسوس کااظہار کیا۔ تعزیتی وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق ،خالد سلطان ،عبد الحسیب ،افتخار اکبر رندھاوا صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے انچارج ارشاد ظفیر،حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین اور ریحان ہاشمی ،سینٹرل پنجاب کے انچارج عامر بلوچ و اراکین سمیت درجنوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔وفد نے شہید طاہرہ آصف کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی تنظیمی خد مات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شہیدطاہرہ آصف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اس موقع پر شہید طاہرہ آصف کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی۔

12/5/2016 8:52:39 PM