Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آباد میں صحافیوں پر لولیس کے لاٹھی چارج پر جناب الطاف حسین کااظہارمذمت


اسلام آباد میں صحافیوں پر لولیس کے لاٹھی چارج پر جناب الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 6/24/2014
اسلام آباد میں صحافیوں پر لولیس کے لاٹھی چارج پر جناب الطاف حسین کااظہارمذمت 
آپریشن ضرب عضب جاری ہے ،ایسے اقدامات جن سے ملک میں اندرونی طور پر خلفشار اور انتشار  برپا ہو انتہائی افسوسناک ہے ، الطاف حسین 
صحافیوں پر پولیس لاٹھی چارج کا فوری نوٹس اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔24، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب مسلح افواج اور سیکورٹی کے دیگر ادارے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں اور آپریشن ضربِ عضب جاری ہے حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات جن سے ملک میں اندرونی طور پر خلفشار اور انتشار برپا ہو انتہائی افسوسناک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس وقت پوری قوم کو اور حکومت کو اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل ہوسکے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں پر اسلام آباد میں پولیس لاٹھی چارج کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے ملک میں استحکام پیدا ہو نہ کہ ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہوجائے ۔ 

12/9/2016 1:47:00 AM