Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا گورنرپنجاب چوہدری سروراورپاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کومبارکباد


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا گورنرپنجاب چوہدری سروراورپاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کومبارکباد
 Posted on: 6/23/2014

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا گورنرپنجاب چوہدری سروراورپاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کومبارکباد
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ذاتی دلچسپی اوربراہ راست کوششوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا
بحران کے حل کے لئے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی کوششیں بھی قابل تعریف ہیں،رابطہ کمیٹی
امیدہے کہ آئندہ بھی ملک میں افہام وتفہیم اورکشادہ دلی اورسمجھداری کے ساتھ مل جل کرہربحران سے نمٹنے کی کوششیں جاری رہیں گی
کراچی :۔۔۔23؍جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گورنرپنجاب چوہدری سروراورپاکستان عوامی تحریک کے قائدجناب ڈاکٹرطاہرالقادری کومبارکباد پیش کی ہے کہ جن کی کوششوں کی وجہ سے ایک ڈیڈلاک کوختم ہونے میں مددملی اورملک ایک بحران سے بچ گیا۔رابطہ کمیٹی نے اس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ذاتی دلچسپی اوربراہ راست کوششوں کوبھی خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے بروقت فیصلہ کرکے اس گھمبیرصورتحال کونہ صرف سنبھالابلکہ حل بھی کروایا۔رابطہ کمیٹی نے سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العبادکی کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اپنامثبت کرداراداکیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاہمیں امیدہے کہ آئندہ بھی ملک میں افہام وتفہیم اورکشادہ دلی اورسمجھداری کے ساتھ مل جل کرہربحران سے نمٹنے کی کوششیں جاری رہیں گی ۔


12/2/2016 1:53:35 PM