Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان مسلم لیگ کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات


 Posted on: 6/22/2014
آل پاکستان مسلم لیگ کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
خاتون رکن قومی اسمبلی کو دن دہاڑے گولیاں مارکر قتل کرناکھلی سفاکیت اور ظلم ہے، اے پی ایم ایل
کراچی ۔۔۔21جون 2014ء
سابق صدر مملکت پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روزخورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حیدر عباس رضوی اور نثار پہنور سے ملاقات کی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کی شہادت پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ اے پی ایم ایل کے وفد نے رابطہ کمیٹی ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ایک خاتون رکن قومی اسمبلی کو دن دہاڑے گولیاں مارکر قتل کرناکھلی سفاکیت اور ظلم ہے اور اس افسوس ناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔وفد نے قائد تحریک الطاف حسین ، ایم کیوایم کے کارکنان اور شہید طاہرہ آصف کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طاہرہ آصف شہید کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے آل پاکستان مسلم لیگ (پرویزمشرف) کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل بھی حق پرست ارکان اسمبلی کو سفاکی سے قتل کیا جاچکا ہے اوراب محترمہ طاہرہ آصف کو لاہور میں باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد گولیاں ماردی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ قتل وغارتگری کے باوجود ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ، ہم ہرقسم کی آزمائشوں میں ثابت قدمی رہے ہیں اورانشاء اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔

12/4/2016 10:15:03 AM