Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی یادمیں لاہوراورکراچی سمیت ملک بھرمیں شمعیں روشن


 Posted on: 6/21/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی یادمیں لاہوراورکراچی سمیت ملک بھرمیں شمعیں روشن 
کراچی:۔۔۔()
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک بھرمیں ہفتے کادن لاہورمیں قاتلانہ حملے میں زخموں کی تاب نہ لاکرشہیدہونے والی حق پرست رکن قومی اسمبلی شہیدطاہرہ آصف کی یادمیں منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی اجتماع لاہورشہیدطاہرہ آصف کی رہائشگاہ وفاقی کالونی فیڈرل لاجز جبکہ کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہوئے جس میں مختلف سیاسی شخصیات،تمام مذاہب ومکاتب فکراورشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام،ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان نے شرکت کرکے شمعیں روشن کی اور طاہرہ آصف کی تصویرکے سامنے پھول رکھ کرشہیدکوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیاجبکہ گلگت ،بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم صوبائی ، ضلعی،ڈسٹرکٹ اورزونل دفاترمیں بھی کارکنان کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں اورمحترمہ طاہرہ آصف شہیدکوان کی تنظیمی خدمات اورحق پرستانہ جدوجہدمیں ثابت قدمی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔شہیدطاہرہ آصف کی یادمیں ہفتے کی شام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادکراچی میں منعقدتقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصر جمال ،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سیدحیدرعباس رضوی،سیدامین الحق،کنورخالدیونس،کنورنویدجمیل،احمدسلیم صدیقی،کہف الوریٰ،اسلم آفریدی،حق پرست وزراء، اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان ، خواتین ، بزرگ،نوجوان،بچوں اوربچیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،مشائخ وعظام،دانشور، ادیب ، شاعر ،کالم نگار،تجزیہ نگار ، صحافی،ڈاکٹر، انجینئر، پروفیسر ،سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی، فنکار ،گلوکاراورکھلاڑیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔لاہورمیں شہیدطاہرہ آصف کی یادمیں منعقدہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین میاں عتیق،افتخاراکبررندھاوا،رشیدگوڈیل،خالدسلطان،سیف یار خان ، طاہرہ آصف کے شوہرمیاںآصف،بچے شاہ ریز،نوریز،بیٹی اوردیگرسوگواراہل خانہ،عزیزرشتہ دارکے علاوہ حق پرست اراکین اسمبلی،ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے انچارج عامر بلوچ واراکین ،ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورمختلف مکاتب فکرکے حق پرست عوام نے شرکت کی ۔اسی طرح اندرون سندھ ایم کیوایم کے تمام زونل دفاتر حیدرآباد ،میرپورخاص،سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ،ٹنڈوالہیار، جامشورو،عمرکورٹ، ٹھٹھہ،بدین،گھوٹکی،خیرپور،نوشہروفیروز، دادو،قمبرشہدادکوٹ، شکارپور، کشمور اورجیکب آبادجبکہ صوبہ پنجاب میں اپرپنجاب،لوئرپنجاب،صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ،نصیرآباد،ڈیرہ اللہ یار،خیبرپختونخواہ پشاور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،گلگت ،بلتستان اورآزادکشمیرمیں میرپور،مظفرآباد سمیت دیگرشہریوں میں کارکنان کی جانب سے شمعیں روشن کی گئی اورمحترمہ طاہرہ آصف کی تصویرکے سامنے پھول رکھ کرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔


12/3/2016 9:34:52 AM