Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی وفدکے ہمراہ نواب چنگیز مری سے ملاقات


 Posted on: 6/21/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی وفدکے ہمراہ نواب چنگیز مری سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفد نے نواب چنگیز مری سے انکے والد خیر بخش مری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا کی
کوئٹہ ۔۔۔21جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کی سربراہی میں ایم کیوا یم کے نمائندہ وفد نے کوئٹہ میں نواب خیر بخش مری کے صاحبزادے نواب چنگیز مری سے انکی رہاشگاہ پر ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر بخش مری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات کے موقع پر یوسف شاہوانی نے نواب چنگیز مری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی جس کہ بعد نواب چنگیز مری کو گزشتہ دنوں انکی دستار بندی کی مبارک باد بھی پیش کی۔اس موقع پر نواب چنگیز مری نے گزشتہ دنو ں لاہور میں ایم کیوا یم کی خاتون رکن طاہرہ آصف کے افسوس ناک قتل کی مذمت کی اور ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہار ہمدردی کیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی نواب چنگیز مری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جناب الطاف حسین کی جانب سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ 

12/5/2016 11:51:14 PM