Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ARYکو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، الطاف حسین


ARYکو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 6/21/2014
ARYکو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، الطاف حسین 
پیمرا کی جانب سے اے آر وائی چینل کے خلاف ایک کروڑ روپے کاجرمانہ اور پندہ دن کے
لائسنس کی معطی پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
ملک کی جو صورتحال ہے اس میں پیمرا کو انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئے،الطاف حسین
ARYوالے قانون و آئین کے مطابق ڈٹ کر مقابلہ کریں ایم کیوایم آپ کے ساتھ ہے،الطاف حسین 

لندن۔۔ 20جون 2014ء
پیمرا نے اے آر وائی چینل کے خلاف ایک کروڑ روپے کاجرمانہ اور پندہ دن کے لئے ان کے لائسنس کی معطل کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر میں سخت احتجاج کرتا ہوں اور اس فیصلے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتا ہوں اس وقت ملک کی جو صورتحال ہے اس میں پیمرا کو انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئے اس طرح کے غیر منصفانہ جانبدارانہ فیصلے کرنے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ پیمراایک ادارہ ہے اس کی جو غیر متنازعہ حیثیت ہے اس کو پیمر ا کے ذمہ داروں کو برقرا ر رکھنا چاہئے۔ لیکن جس طرح کے فیصلے حکام کر رہے ہیں اس سے اس کی حیثیت مشکو ک اور متنازعہ ہوگئی ہے ۔انتہائی نازک صورتحال سے ملک دوچار ہے ARYنے ان تمام کڑے اور وقت مشکل حالات میں جس بے باکی ہمت ا ور جرات کے ساتھ تمام نتائج کی پروا کئے بغیر سچ کہا ،سچ بولا ،سچ دکھایا اس کی سز ا پیمرا دے رہی ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہورہا ہے کہ اس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے اور حکومت باربار مستقل ایسے فیصلے کر رہی ہے جو ایسے وقت میں جبکہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف ایک بھر پور جنگ میں نبرذازآما ہے اور انہیں کچلنے کیلئے اپنی جان ومال کی قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔ایسے وقت میں پیمرااور حکومت مل کے جو انتہائی آمرانہ ،جانبدارآنہ ، Discrimination Victimisation کے فیصلے کر رہی ہے وہ سراسرآزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف یہ عمل پیمر اکر رہی ہے ۔میں پاکستان کے تمام حق پرست عوام سے اپیل کرونگا سچ سننے ، سچ بولنے ،سچ پر یقین رکھنے والے اور سچ لکھنے والوں سے کہ وہ خدارا اب خاموشی کا کفل توڑیں میں نے جیوٹی وی کیلئے بھی یہ اپیل کی تھی کہ جو سز ا اسے دی گئی ہے چلیں ایک دن کی دے دی اب ایک دن مکمل ہوگیا ہے سز ا مل گئی معاف کردیں لیکن ARYوائی کو میں معاف کرنے کی اپیل نہیں کرونگا بلکہARYوالوں سے کہونگا آپ قانون آئین کے مطابق ڈٹ کر مقابلہ کیجئے ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن ذمہ دار آپ کے ہر دکھ درد اور مشکل وقت میں آپ کے شانہ بشانہ ہونگے اور پورے پاکستان کے حق پرست عوام آپ کے شانہ بشانہ ہونگے اور ہم ڈٹ کر جھوٹ مکر فریب کے فیصلوں کے خلاف احتجاج بلند کریں گے انشاء اللہ ۔ میں پیمرا سے کہتا ہوں کہ فیصلے کو واپس لینا ہے یا پھر احتجاج بھر پور احتجاج کیلئے آ پ کو تیار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت اور پیمرا کو کرنا ہے کیونکہ عوام اگر میدان میں آگئے تو پھر سب ٹھاٹ پڑا رہ ہے جائے گا جب لا دپڑے گا بنجارہ ’’پھر سب تخت گرائے جائیں گے۔ سب تاج اچھالے جائیں گے۔ پھر راج کرے گی خلق خدا جو تم بھی ہو میں بھی ہوں۔ انشاء اللہ ہم سب ملک کر ARYوالوں یہ مشکل وقت ہے اور آ پ سے وہ شخص بات کر رہا ہے جس کی پوری زندگی آزمائشوں ، کڑی آزمائشوں ، صعو بتوں سے اور آج کے دن تک گزررہی ہے لیکن اس نے آج تک ہار نہیں مانی ۔لہٰذا میں آپ سے بھی امید رکھتاہوں کہ ARYکے کارکنا ن پہلے بھی ہمت حوصلے جرات کا مظاہر ہ کرتے رہے ہیں ۔ وہ ہمت حوصلے کا مظاہر ہ کریں ذمہ داران فیصلہ کریں آپ اپنے آپ کو تنہا نہیں پائیں گے ، ہم حق کے ساتھ تھے ہیں اور جو حق کی جدوجہد کرے گا ہم اس کے ساتھ ہونگے باطل کے خلاف صف آرا ہونگے ۔ 
ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ پور ا کا پورا ایک Collective جو رول ہے ARYکا خواہ وہ سانحہ لاہور جس میں ڈاکٹر طاہر لقادری کی جماعت عوامی تحریک ،منہاج القرآن کے نہتے کارکنوں پر جس طرح منہ کا ،سر کا ،سینہ کا نشانہ بنا کر جس طرح خواتین کو شہید کیا گیا ،جس طرح نوجوانوں کو بزر گوں کو زد وکوب کیا گیا، لہولہان کیا گیا ،گولیوں سے بھون دیا گیا او رجس طرح ایم کیوایم کی بہادر خاتون جو منتخب رکن قومی اسمبلی بھی تھیں انہیں دن دہاڑے شہید کر دیا گیا طاہر ہ آصف باجی کو اور جس طرح سے ARYنے لمحہ بہ لمحہ ان ظالمانہ ،سفاکانہ دہشت گردی کے واقعات کو کھل کر ہمت و جرات کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا۔ یقیناًیہ بھی ایک حصہ ہے جو ARYکو دوسری اور باتوں پر سچ بولنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہے جو تازہ ترین واقعات ہیں یہ بھی اس میں شامل ہیں، مجموعہ ہے جس کی سزا ARYکو دی گی ہے ۔حکومت کے لوگوں !حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے ظلم وناانصافی جبر کے اقدامات سے نہیں چل سکتی، خدار ا زمین پر خدا بننے کا آپ جو عمل کر رہے ہیں وہ بند کریں آپ ماضی کی تمام چیز وں کو بھول گئے۔۔۔ خدا را ماضی سے سبق حاصل کیجئے ۔ورنہ اس مرتبہ یاد رکھیئے اللہ کی لاٹھی ایسے پڑے گی کہ آواز بھی نہیں آئے گی اور شاید آپ کو کہیں جائے پنا ہ بھی نہ ملے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ اس میں دورائے کی ضرورت ہی نہیں ہے یقیناً ARYکو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے سو فیصد یہ بات درست ہے ۔
حکومت والوں !زرا کان کھول کر سن لوہم وہ لوگ ہیں ARYوالے اور ایم کیوایم اور حق پرست عوام جو کہتے ہیں ۔
پیار کرو گے پیار کرینگے 
گلے لگاؤ گے گلے لگیں گے 
ہنس کے ملوگے ہنس کے ملیں گے 
وفا کروگے وفا کریں گے
جفاکروگے جفا کریں گے 
کرم کروگے کرم کریں گے 
ستم کر و گے ستم کریں گے 
ہم آدمی ہیں تمھارے جیسے
جو،تم کرو گے وہ ہم کریں گے 

12/9/2016 1:40:31 AM