Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہیدلاہورکے شاہ کمال قبرستان میں سپردخاک،سوئم ہفتے کوہوگا


متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہیدلاہورکے شاہ کمال قبرستان میں سپردخاک،سوئم ہفتے کوہوگا
 Posted on: 6/20/2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہیدلاہورکے شاہ کمال قبرستان میں سپردخاک،سوئم ہفتے کوہوگا
طاہرہ آصف شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ فیڈرل لاجز سے متصل گراؤنڈ میں اداکی گئی
نمازجنازہ کی ادائیگی سے قبل رقت آمیزمناظر،شدت غم سے ہرآنکھ اشکبار،ایم کیوایم کے رہنماؤں کاسوگواران کودلاسہ
نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے ذمہ داران،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی وفلاحی تنظیموں،صحافتی انجمنوں، علمائے کرام اورتمام شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات کی شرکت
لاہور:۔۔۔20جون2014ء
گذشتہ دنوں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاکرجمعرات کی شب شہیدہونے والی متحدہ قومی موومنٹ کی حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیدکو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان لاہورکے شاہ کمال قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں جیسے ہی طاہرہ آصف شہیدکاجسدخاکی نمازجنازہ کی ادائیگی کے لئے فیڈرل لاجز سے متصل گراؤنڈ لایاگیاتوکہرام مچ گیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے ،ہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ طاہرہ آصف شہیدکے شوہر، بچے ،دیگراہل خانہ اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودرابطہ کمیٹی کے ذمہ داران نے دلاسہ دیااورصبرکی تلقین کی۔اس سے قبل طاہرہ آصف شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ فیڈرل لاجز کے مدثر گراؤنڈ میں اداکی گئی۔شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ارکان رابطہ کمیٹی میاں محمدعتیق ،افتخاراکبررندھاوا، عبدالحسیب ،خالد سلطان ، رشیدگوڈیل، سینٹرل پنجاب کے انچارج عامربلوچ ودیگراراکین،شعبہ جات کے ارکان،ڈسٹرکٹس وٹاؤنزکمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورحق پرست عوام کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمودالرشیداورنعمان خان چھٹا ،پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنماء کامران،شیخ عمرحیات اورناصربلوچ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی بلال یٰسین اور ملک پرویز،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء شوکت بسراکی سربراہی میں پانچ رکنی وفد،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء بشارت جسپال اوردیگر،پی ایف یوجے کے صدررانا عظیم،جنرل سیکریٹری شاہدچوہدری،ایف آئی اے کے دائریکٹرڈاکٹرعثمان سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں، سماجی وفلاحی تنظیموں ، مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات کے علاوہ طاہرہ آصف کے شوہرمیاںآصف،دونوں بیٹوں شاہ ریز، نوریز اوردیگراہل خانہ نے شرکت کی۔محترمہ طاہرہ آصف کی نماز جنازہ مولانا معاویہ نے ادا کرائی جبکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست صوبائی مشیرعبدالحسیب نے محترمہ طاہرہ آصف شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے خشوع وخضوغ کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اورمقتولہ کے شوہرمیاں محمدآصف ،بچوں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت تمام غمزدہ سوگواران کے صبر جمیل ، قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کی گرفتاری، دہشت گردی کے خاتمے،ایم کیوایم کی کامیابی،اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحاظت واپسی اورملک کی بقاء وسلامتی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔بعدازاں طاہرہ آصف شہیدکوشاہ کمال قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے محترمہ طاہرہ آصف کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورانہیں زبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیا۔محترمہ طاہرہ آصف کی فاتحہ سوئم21جون بروزہفتہ عصرتامغرب فیڈرل لاجز کالونی مدثرگراؤنڈمیں ہوگاجس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے ۔علاوہ ازیں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ آمنہ الفت اورشائستہ نے دیگرخواتین کے ہمراہ طاہرہ آصف کے گھرجاکران کی صاحبزادی اور دیگررشتہ دارخواتین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمقتولہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں۔


12/11/2016 2:03:46 AM