Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انیس جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے کبھی بُھلایانہیں کیا جاسکتا،جناب الطاف حسین


انیس جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے کبھی بُھلایانہیں کیا جاسکتا،جناب الطاف حسین
 Posted on: 6/19/2014
19جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے کبھی بُھلایانہیں کیا جاسکتا،جناب الطاف حسین
حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا
19جون 1992ء کے شہداء کی 22برسی کے موقع پر بیان
لندن:۔۔۔18، جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے 19جون 1992ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ جس تحریک میں جانثار ،وفادار اوربہادرکارکنان کالہوشامل ہواسے کامیابی سے ہمکنار ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 22برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کرنے والے آج خود راندہ درگاہ ہیں لیکن عوام و کارکنان کو ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے سے دور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ19جون 1992ء کا دن تاریخ کا سیاہ باب ہے جسے ہمیشہ یادرکھاجائیگا اس دن ایم کیو ایم کے خلاف بھیانک ریاستی آپریشن کا آغاز کیا گیا،سازشی منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے دفاتر پرقبضے کرائے گئے اورریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم ہزاروں کارکنان اور ہمدردوں کوبیدردی سے ماورائے عدالت قتل کیا گیا،بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کرزندگی بھر کیلئے معذور بنا دیا گیا،حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کئی کارکنان کو جلاوطنی کی کربناک زندگی گزارنی پڑی اورآج بھی سینکڑوں کارکنان اسیر ی کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصرجتنی بھی سازشیں کرلیں متحدہ قومی موومنٹ کوختم نہیں کیاجاسکتا کیونکہ ایم کیوایم کی جڑیں ملک بھرمیں پھیل چکی ہے اوریہ تمام کامیابیاں حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس مشن ، مقصد اورنظریئے کیلئے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اس مشن ،مقصد اورنظریئے کے حصول تک پرامن جدوجہدجاری رہے گی اور حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا

12/9/2016 3:18:50 PM