Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان وعوام تحریک منہاج القرآن کے زخمی کارکنان کیلئے خون کے عطیات دیں


کارکنان وعوام تحریک منہاج القرآن کے زخمی کارکنان کیلئے خون کے عطیات دیں
 Posted on: 6/17/2014
کارکنان وعوام تحریک منہاج القرآن کے زخمی کارکنان کیلئے خون کے عطیات دیں
قائد تحریک الطاف حسین کی زندہ دلان لاہورسے اپیل
تحریک منہاج القرآن کے درجنوں کارکنان شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔17جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے زندہ دلان لاہور کے عوام بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور میں پولیس کے وحشیانہ تشدد کے باعث شدید زخمی ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے خون کے عطیات دیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ لاہور میں پولیس اہلکاروں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر چڑھائی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے کارکنان کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 7 کارکنان شہید ہوگئے جبکہ درجنوں کارکنان شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ جناب الطاف حسین نے لاہورکے عوام بالخصوص ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ اسپتال جاکر پاکستان عوامی تحریک کے زخمی کارکنان کی جانوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔

12/7/2016 10:23:24 AM