Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومتپنجاب کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ اورڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کا گھیر اؤ کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت


حکومت پنجاب کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ اورڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کا گھیر اؤ کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/17/2014
طاہر القادری کی رہائش گا ہ کا گھیراؤ ختم کیا جائے ،کارکنان پر تشدد قابل مذمت ہے۔الطاف حسین 
تحریک مہناج القرآن کے سیکر یٹر یٹ کا گھیر اؤ غیر دانشمندی ہے، یہ عمل بند کیا جائے۔الطاف حسین
حکومت پنجاب تحریک منہاج القرآن کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اپنی تمام تر توانائیاں ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف صرف کرے 
ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گرد لگے ہوئے حفاظتی بیریئرہٹانے کی کارروائی بند کی جائے اور ان کے کارکنان کوتشددکانشانہ بنانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔الطاف حسین

لندن ۔ 16جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب حکومت کی جانب سے منہاج القر آن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اور سیکریٹریٹ کاگھیراؤکرنے اوراس کے اطراف لگے ہوئے حفاظتی بیریئرہٹا نے ،ان کے اور کارکنان پر تشدد او رشیلنگ کی شد ید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں اس و قت دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن جاری ہے ۔ایسے میں جہاں اتحاد و یگانگت کی ضرور ت ہے اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی اشد ضرورت ہے ایسی صورتحال میں تحریک مہناج القرآن کے سیکر یٹر یٹ کا گھیر اؤکرنا، وہاں لگے ہوئے حفاظتی بیریئر ہٹانے کی کارروائی غیر دانشمندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ڈاکٹرطاہرالقادری کے کارکنا ن کے جذبات بھڑکانے کے متراد ف ہے ۔ لہٰذا حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ تحریک منہاج القرآن کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں کرنے کے بجائے اپنی تمام تر توانائیاں ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف صرف کرے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گرد لگے ہوئے حفاظتی بیریئرہٹانے کی کارروائی بند کی جائے اور ان کے کارکنان کوتشددکانشانہ بنانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔

12/10/2016 6:44:59 AM