Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کاحکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔الطاف حسین


ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کاحکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/16/2014
ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کاحکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔الطاف حسین
ملک کی سلامتی وبقاء ، حساس تنصیبات کے دفاع اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر فوجی کے آپریشن کی حمایت کی ہے
تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں کوبھی ملک کی خاطراس ایکشن کی حمایت کرنی چاہیے،الطاف حسین
یہ و قت مصلحت پسندی کانہیں بلکہ ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے مسلح افواج اورانکے ایکشن کی حمایت کرنے کاہے 
سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹررحمن ملک سے فون پر گفتگو
طالبان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کے بارے میں آپ کا واضح مؤقف قابل تحسین
ہے۔ رحمن ملک کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
تمام سیاسی رہنماؤں اورپوری قوم کواسی جذبہ اورقومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔رحمن ملک 
پوری قوم کی دعائیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔رحمن ملک
لندن ۔۔16جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھرپورفوجی آپریشن کاحکومتی فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم نے ملک کی سلامتی وبقاء ، حساس تنصیبات کے دفاع اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہی اس فوجی کے آپریشن کی حمایت کی ہے اور ہم اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج سابق وفاقی وزیرداخلہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹررحمن ملک سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج نے اپنے مفاد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو اسکے دشمن دہشت گرد عناصرسے نجات دلانے کیلئے حکومتی فیصلے کے تحت بھرپورآپریشن شروع کیاہے۔انہوں نے پاکستان کے تمام سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے بھی کہاکہ یہ و قت مصلحت پسندی کانہیں بلکہ ملک کی بقاء اورسلامتی کیلئے مسلح افواج اوران کے ایکشن کی حمایت کرنے کاہے تاکہ پاکستان کوملک دشمن دہشت گرد عناصرسے پاک کیاجاسکے۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر اس بات کودہرایاکہ اب جبکہ مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورآپریشن شروع کردیاہے توچاروں صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے صوبوں میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے شہریوں اورتمام اہم مقامات کومحفوظ رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں۔رحمن ملک نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف جناب الطاف حسین کے واضح اوراصولی مؤقف اورطالبان دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن کی حمایت کو سراہااورکہاکہ تمام سیاسی رہنماؤں اورپوری قوم کواسی جذبہ اورقومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔رحمن ملک نے کہاکہ آپریشن کافیصلہ تاخیر سے کیاگیاتاہم دیرآیددرست آید۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلح افواج کوفتح سے ہمکنارکرے۔
*****

12/9/2016 3:44:34 AM