Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیرمسلم رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کا قتل دہشت گردی کی سنگین واردات ہے، الطاف حسین


غیرمسلم رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کا قتل دہشت گردی کی سنگین واردات ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/14/2014
غیرمسلم رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کا قتل دہشت گردی کی سنگین واردات ہے، الطاف حسین
دہشت گردی کا یہ عمل پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے، الطاف حسین
ہینڈری مسیح کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
مقتول رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے سوگوار لواحقین سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
لندن۔۔۔14،جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں مسیح نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ غیرمسلم رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کا قتل دہشت گردی کی سنگین واردات ہے، دہشت گردی کا یہ عمل پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کا حصہ ہے اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کو اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ ، گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ہینڈری مسیح کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور غیرمسلموں سمیت تمام شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے مقتول رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

12/8/2016 4:07:18 PM