Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شب برات پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ویب سائٹ پر مبارکباد اور دعا


 Posted on: 6/13/2014
شب برات پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ویب سائٹ پر مبارکباد اور دعا 
اللہ تعالیٰ تما م مرحومین کو جنت الفر دو س میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ان کے گناہوں کو معاف کرے،الطاف حسین 
بیماروں کی صحت وتندرستی ،پاکستان میں خوشحالی ،ترقی ،بقاء وسلامتی کی دعا ،الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلادے ،الطاف حسین 
لندن ۔۔13جون 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد پیش کی ہے اور بابرکت رات کے موقع پرتمام مسلمانوں کیلئے صحت وتندرستی پریشانیوں سے نجات او ربے اولادوں کو نیک اور صالح اولا د کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تما م مرحومین کو جنت الفر دو س میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ان کے گناہوں کو معاف کرے ،حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہوجانے والوں کے درجات بلند کرے جناب الطاف حسین نے بیماروں کی صحت وتندرستی ،پاکستان میں خوشحالی ،ترقی ،بقاء وسلامتی کے قائم ، ملک کو انتہا پسند دہشت گردوں سے نجات دلانے اور ملک میں امن ومان قائم کرنے کیلئے بھی خصوصی دعاکی ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جتنی بھی لڑکیاں شادیوں کیلئے بیٹھی ہیں ان کی غیب سے مد د فرما اور ان کیلئے اچھے اور نیک رشتے عطا کر ے اور بے روز گار وں کو روزگا راور بے سہاروں کو سہارادے 

12/6/2016 6:10:39 AM