Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کرپٹ و فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو خود مختار ریاست بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، جنید فہمی


 Posted on: 6/13/2014
الطاف حسین کرپٹ و فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کو خود مختار ریاست بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں، جنید فہمی
الطاف حسین زمانہ طالبعلمی سے ہی عظیم مدبر اور دوراندیش رہنما ہیں ، محمد ارشد حسین
اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تا سیس کے سلسلے میں ایم کیو ایم امریکہ کے تحت 16شہروں میں تقریبات سے سینٹرل و جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر کا خطاب
شکاگو ۔۔۔13جون2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے امریکہ میں قائم انٹر نیشنل یونٹ کے زیر اہتمام اے پی ایم ایس او کا 36 واں یوم تاسیس یوم عزم کے طور پر انتہائی جوش و خروش کے ساتھ امریکہ کے 16سے زا ئد شہروں میں منایا گیا۔ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین، امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مختلف مقامات پر اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے جنید فہمی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے آغاز سے ایم کیو ایم کے قیام اور آ ج تک کا سفر قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے کی سچائی اور انکی تعلیمات کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اے پی ایم ایس اوکی شکل میں جامعہ کراچی سے اٹھنے والی شعور و آگہی کی آواز نے آج ملک بھر کے مظلوم اور محروم عوام کے حقوق کی منظم تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پاکستان سے کرپٹ و فرسودہ نظام کا خاتمے کرکے پاکستان کو خود مختار ریاست بنانے کی جدو جہد کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی دعائیں ہیں ۔ یوم تاسیس کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم ، محروم و پسے ہوئے عوا م کو اے پی ایم ایس او کے 36 ویں یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین زمانہ طالبعلمی سے ہی ایک عظیم مدبر اور دوراندیش رہنما کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی بقا و سلامتی کو لاحق خطرات سے برسوں پہلے ہی قوم کو آگاہ کردیا تھا۔یوم تاسیس کے اجتما عات سے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور پاکستان کے مظلوم و محروم عوا م کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشوں پرروشنی ڈالی ۔ دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین کی جلد و مکمل صحتیابی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں یوم تاسیس کے اجتماعات میں کیک کاٹے گئے جبکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت، سلامتی اور تحریک کے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
*****

12/11/2016 3:54:47 AM