Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے قائد تحریک الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو


سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے قائد تحریک الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 6/12/2014
سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے قائد تحریک الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے کے عدالتی فیصلہ پر الطاف حسین نے مبارکباد پیش کی
عدالت کا یہ فیصلہ حق کی فتح ہے اور آپ کے وکلاء کی ٹیم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، الطاف حسین
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو صحت دے اور جلد سے جلد آپ کی ان سے ملاقات ہو، الطاف حسین
آپ کی جماعت نے مجھے انصاف دلوانے کیلئے آواز بلند کی ہے اس پر میں آپ کا شکرگزار ہوں، جنرل پرویز مشرف
لندن میں آپ کی حراست پر آپ نے اور آپ کی جماعت نے صبروتحمل کا مظاہرہ کرکے امن قائم رکھا، جنرل پرویز مشرف
شدید گرمی میں کراچی سمیت درجنوں مقامات پر جمع ہوکر آپ سے یکجہتی کامظاہرہ کیا اس کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے، جنرل پرویزمشرف
لندن۔۔۔12، جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شام کراچی فون کرکے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے ان کا نام نکالے جانے کے عدالتی فیصلہ پر مبارکباد پیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عدالت کا یہ فیصلہ حق کی فتح ہے اور آپ کے وکلاء کی ٹیم نے جس دلجمعی سے آپ کا مقدمہ لڑا ہے اس پر وہ زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے جنرل پرویز مشرف سے کہاکہ آپ کی والدہ کی علالت کی اطلاعات پر مجھے سخت تشویش ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے اور جلد سے جلد آپ کی ان سے ملاقات ہو۔ سابق صدر نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اصولوں اور حق وسچ کی بنیاد پر جس طرح آپ نے اور آپ کی جماعت نے مجھے انصاف دلوانے کیلئے آواز بلند کی ہے اس پر میں آپ کا شکرگزار ہوں۔ جنرل پرویز مشرف نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ لندن میں آپ کی حراست پر آپ نے اورآپ کی جماعت نے جس طرح صبروتحمل کا مظاہرہ کرکے امن قائم رکھا اور شدید گرمی میں کراچی سمیت درجنوں مقامات پر جمع ہوکر آپ سے یکجہتی کامظاہرہ کیا اس کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

12/4/2016 6:19:34 AM